ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش میں شادی کے اسٹیج پر عاشق کا خطرناک تحفہ، چہرے پر پھینکا تیزاب

اتر پردیش میں شادی کے اسٹیج پر عاشق کا خطرناک تحفہ، چہرے پر پھینکا تیزاب

Mon, 18 Feb 2019 23:12:55    S.O. News Service

بستی، 18 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے بستی ضلع میں ایک شادی کی تقریب میں اتوار کو ہنگامہ مچ گیا۔ بستی ضلع کے جے وجیا گاؤں میں ایک لڑکی کی شادی کے بعد استقبالیہ چل رہا تھا۔ وہاں تمام رشتہ دار آئے ہوئے تھے اور شادی کی تقریب میں مصروف تھے، لڑکی کے گھر والے بھی مہمانوں کے استقبال میں لگے ہوئے تھے،کچھ دیر بعد ہی لڑکی کا عاشق سلمان وہاں پہنچا، دلہن کو لگا کہ اس کاعاشق اس کی شادی کی مبارکباد دینے آیا ہے لیکن عاشق کے ارادے تو کچھ اور ہی تھے، وہ اپنے ہاتھ میں شیشے کا ڈبہ لے کر پہنچا تھا جس میں تیزاب بھرا ہوا تھا، موقع دیکھ کر کے عاشق نے اپنی محبوبہ کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے بھاگ گیا۔تیزاب کی وجہ سے دلہن کا چہرہ، آنکھ اور ہاتھ بری طرح جل گیا، اس کی وجہ سے دلہن 50 فیصد سے زیادہ جل چکی تھی، دلہن کی آنکھوں میں تیزاب پڑنے سے کارنیا خراب کیا گیا ہے۔ دلہن کی حالت نازک دیکھ ضلع کلینک سے اسے گورکھپور میڈیکل کالج میں ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے اس معاملے میں تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلمان کو گرفتار کر لیا، سلمان پر سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔غور طلب ہے کہ عاشق۔معشوقہ کے تنازعہ میں ایسے معاملات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ اتر پردیش کے سلطان پور ضلع میں 28 نومبر 2017 کو پون سنگھ اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ رات کے تقریبا 3 بجے گاؤں کہ لڑکی للتا ورما نے سوئے ہوئے پون سنگھ کے اوپر تیزاب ڈال دیا تھا، چہرہ اور جسم پر پڑے تیزاب سے پون کی چیخ اتنی بھیانک نکلی کی گھر کے لوگ اٹھ کر پون کی طرف دوڑ پڑے تھے، تب تک للتا بھاگ چکی تھی، جسم پر پڑے تیزاب سے پون کا چہرہ مکمل طور جھلس گیا تھا۔


Share: